Saturday, June 23, 2018

کشمش کھانے کے فائدے اور اس کے طبی فوائد

کشمش کھانے کے فائدے اور اس کے طبی فوائد

کشمش کھانے کے فائدے جان کرآپ حیران رہ جایئں گے۔ اللہ کی یہ نعمت اپنے اندر بے انتہا طبی فوائد رکھتی ہے۔ انگور جب خشک ہوجاتے ہیں تو کشمش بن جاتے ہیں۔ رنگت کے لحاظ سے اس کی 4 اقسام ہوتی ہیں۔ سرخ، سبز، سفید اور سیاہ۔ سبز قسم سب سے بہترین سمجھی جاتی ہے۔

کشمش کھانے کے فائدے اردو میں


کشمش توانائی کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اگر آپ کو جسمانی کمزوری محسوس ہو رہی ہو یا آپ تھکاوٹ کا شکار ہیں تو یہ کشمش کے استعمال کا بہترین وقت ہے۔ یہ کمزوری کو دور کر کے جسمانی توانائی کی سطح کو بڑھا دیتی ہے۔ جبکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بھی بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔

یہ ناصرف کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہے، بلکہ اس میں ایک ایسا عنصر بھی پایا جاتا ہے جو کیلشیم کو جسم میں جذب کرنے کا کام کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ کیلشیم کی کمی کا شکار لوگ اگر اس کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں تو یہ سونے پر سہاگہ کا کام کرے گا۔

یہ قوت باہ یعنی مردانہ طاقت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ اس کا روزانہ باقاعدگی سے استعمال جسم میں سے ایل ڈی ایل یعنی مضر صحت کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔


یہ ایک ریشہ سے بھرپور میوہ ہے اور اس میں ٹارٹرک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے۔ جس کے اثرات ہلکے جلاب جیسے ہوتے ہیں۔ اس میں پائے جانے والے ریشے کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ پانی کے موجود ہونے کی صورت میں پھول جاتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ غذا کو زود ہضم بنا کر قبض نہیں ہونے دیتا، بلکہ غذا میں شامل مختلف غذائی اجزا کو جزو بدن بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ متواتر پندرہ دن تک کشمش کھاتے رہنے سے یہ پرانی قبض میں مفید ثابت ہوتی ہے۔

جو لوگ وزن کم کرنے کے لیے ورزش کرتے ہیں اگر وہ ورزش کے ساتھ کشمش بھی استعمال کریں تو بہت فائدہ ہو گا۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس بھی شامل ہوتے ہیں جو بھوک لگنےکےاحساس کو کم کرتے ہیں۔

اس کو پابندی سے کھایا جائے، تو جسم میں دوران خون کا نظام بہتر ہو جاتا ہے۔ اس میں موجود فولاد دوران خون کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں ایک ایسا کیمیکل پایا جاتا ہے، جو جسم میں خراب خلیوں کی وجہ سے بننے والے ذرات کا خاتمہ کرتا ہے۔

فولاد اور دیگر معدنیات کے علاوہ اس میں وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے، جو کہ معدنیات کو جذب کرنےمیں مددکرتا ہے۔ اس وجہ سے یہ بالوں کوقبل از وقت سفید ہونے سے روکتا ہے۔

کشمش میں ایک ایسا کیمیائی مادہ پایا جاتا ہے، جو انسانی جلد کو تیز دھوپ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں موجود امینو ایسڈز کی وجہ سے جلد پر ایک تہہ سی بن جاتی ہے، جو سورج کی مضر کرنوں کے علاوہ جلد کے کینسر سے بھی حفاظت کرتی ہے۔ اس میں شامل کولاجن نامی جزو کی وجہ سے یہ جلد کو لچکدار بناتا ہے اور ڈھیلا پڑنے سے روکتا ہے جس سے جلد پر جھریاں نہیں پڑتی۔


مضبوط دانتوں اورصحتمند مسوڑھوں کیلیےکشمش کاباقاعدہ استعمال تجویزکیاجاتاہے۔ اس میں موجود لینولک ایسڈ دانتوں پرپلاک بننے نہیں دیتا۔ جبکہ کیلشیم کیوجہ سےدانت مضبوط ہوجاتے ہیں۔

بچوں کو تندرست و توانا رکھنے کیلیے کشمش ایک بہترین ٹانک کا کام کرسکتی ہے۔ اگر آپ کے بچے سستی کا شکار رہتے ہیں، تو کشمش کھلانے سے ان میں طاقت اور چستی آ جائے گی۔ کھانسی ہونے کی صورت میں ملیٹھی کیساتھ ملا کر کھلانے سے فائدہ ہو گا۔ بچے میں خون کی کمی ہو تو، کھجور کے ساتھ ملا کر کھلائیں۔ اور قبض کی صورت میں رات کو پانی میں بھگو کر صبح سویرے کھلائیں۔

اگر آپ کسی ایسے سفر پر جا رہے ہیں جہاں پانی کا ملنا مشکل ہو، تو آپ روانہ ہونے سے پہلے اگر کشمش کھا لیں، تو بہت اچھا رہے گا۔

کشمش کھانے کے فائدے جان لینے کے بعد آپ یقینا اس کو اپنی غذا کا حصہ بنانا پسند کریں گے۔

کشمش کھانے کے فائدے اور اس کے طبی فوائد

Related Posts