بواسیر کا علاج اور پرہیز جانئے اسکی علامات اور آسان دیسی نسخے


بواسیر کا علاج اور پرہیز جانئے اسکی علامات اور آسان دیسی نسخے

 بواسیر کا علاج اور پرہیز جاننے کے لیے یہ مضمون آخر تک پڑھیں۔ پہلے جانتے ہیں کہ یہ مرض کیا ہے۔ انسان کے مقعد میں جو خون کی رگیں ہوتی ہیں ان میں جب سوزش، خارش، ورم یا چھالے سے بن جائیں تو اس کیفیت کو بواسیر کہا جاتا ہے۔ جب یہ مرض ہوتا ہے تو اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یہ مرض موروثی بھی ہو سکتا ہے لیکن دائمی قبض اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

قبض کے باعث جب پاخانہ سخت ہو جاتا ہے تو اس کو خارج کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ یوں زور لگانے کی وجہ سےمقعد کی رگوں پر دباو پڑتا ہے اور ان رگوں میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے۔ اگر اس موقع پر احتیاط نہ کی جائے اور یہ کیفیت مسلسل رہنے لگے تو مقعد کے ارد گرد رگوں میں خون ٹھہر جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے رگیں پھول جاتی ہیں اور مسوں کی شکل میں باہر نکل آتی ہیں۔ یا اندر ہی کی طرف تکلیف دینے لگتی ہیں۔ جبکہ یہ اندر اور باہر دونوں طرف بھی ہو سکتی ہیں۔

مریض جب پاخانہ کرنے لگتا ہے تو دباو پڑنے کی وجہ سے یہ پھٹ جاتی ہیں۔ اور ان سے خون بہنے لگتا ہے۔ اگر پاخانہ کے ساتھ خون آتا ہو تو یہ خونی بواسیر اور اگر خون نہ آئے تو بادی بواسیر کہلاتی ہے۔

بواسیر کی علامات اور کون لوگ اس مرض کا شکار ہو سکتے ہیں۔


بواسیر کی علامات یہ ہیں۔ مقعد میں خارش یا جلن، شدید قبض، پاخانہ کرتے وقت یا اس کے بعد خون آنا، مقعد کے مقام پر پھولی ہوئی رگوں کا محسوس ہونا۔ جبکہ معدے میں گیس اور تیزابیت، بھوک اور نیند میں کمی، جسمانی کمزوری، کمر اور جوڑوں میں درد اور طبیعت میں بیزاری بھی ہو جاتی ہے۔

دن بھر بیٹھ کر کام کرنے والے لوگ اور اکثر حاملہ خواتین قبض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جسکی وجہ سے بواسیر کا مرض ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وزن کی زیادتی، گرم اور چٹ پٹے کھانے کھانا اورریشہ دار غذا کا کم استعمال بھی اس کے اسباب ہو سکتے ہیں۔ جبکہ ضعیف لوگ، ڈپریشن کے مریض، ذیابیطس اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد میں بواسیر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

بواسیر کا علاج اور پرہیز، کچھ کارآمد گھریلو ٹوٹکے


بواسیر کے علاج کے لیے انجیر بہت مفید ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے پرانی سے پرانی بواسیر بھی ختم ہو جاتی ہے۔ یہ گیس اور قبض کا خاتمہ کرتی ہے اور خون کی نالیوں کو مضبوط کرتی ہے۔ لیکن اس کا استعمال باقاعدگی سے اور لمبے عرصے تک کرنا چاہیئے۔ مختلف لوگوں کو چار سے لیکر دس مہینے تک کے عرصے میں مکمل شفاء مل جاتی ہے۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ، روزانہ صبح خالی پیٹ ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ شہد کا ملا کر پینا شروع کر دیں لیکن اس کے ساتھ انجیر کے پانچ دانے بھی کھانا ضروری ہیں۔ یہ اس مرض کا شافی علاج ہے۔

دو کپ گاجر کے جوس میں ایک کپ پالک کا جوس ملا کر روزانہ تین ہفتے تک پیجیئے۔ اس سے بھی ہر طرح کی بواسیر ختم ہو جائے گی۔

بیس گرام کالی مرچ، دو سو گرام زیرہ اور بیس گرام مصری لیجیئے اور ان تینوں اجزاء کو ملا کر گرائنڈر مشین میں پیس کر کسی شیشی میں محفوظ کر لیجیئے۔ اب روزانہ اس سفوف کا ایک چمچہ پانی کے ساتھ دن میں دو بار استعمال کیجیئے۔ یہ بھی ایک آسان گھریلو بواسیر کا علاج ہے۔

غذائی احتیاط اور پرہیز


اس مرض کے علاج کے لیے غذا میں پرہیز بہت ضروری ہے۔ اپنے روزمرہ کے کھانے پینے کے معمول کو صحیح کرنا بہت اہم ہے۔ غذا ہمیشہ اپنے مقررہ وقت پر کھایئے۔ پیٹ بھر کر کھانے سے اجتناب کیجیئے۔ ریشہ دار خوراک کا استعمال زیادہ کریں اور پانی جتنا زیادہ ہو سکے پیجیئے۔ اس کے علاوہ تازہ سبزی اور پھلوں کا استعمال بھی زیادہ کیجیئے۔

جبکہ بڑا گوشت، انڈے، تیز مصالحہ دار کھانے، تلی ہوئی اشیاء، چاول اور اس سے تیار کردہ چیزیں اور ڈبہ بند خوراک بالکل ترک کر دیجیئے۔ دودھ میں پانی ملا کر پیا کریں۔ کچے ناریل کا پانی بھی پیتے رہا کریں۔ سخت جگہوں پر بیٹھنے سے گریز کیا کیجیئے۔ رات کو سونے سے پہلے ایک چمچہ اسپغول کا چھلکا دودھ میں ڈال کر پی لیا کیجیئے۔

ہمیں امید ہے کہ بواسیر کا علاج اور پرہیز سے متعلق یہ مضمون آپ کے لیے مفید ثابت ہو گا۔

بواسیر کا علاج اور پرہیز جانئے اسکی علامات اور آسان دیسی نسخے

2 Comments

Post a Comment

Previous Post Next Post